شبلی فراز

کورونا کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ، سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد( عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں، سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،پی ڈی ایم کے پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد ان شہروں میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ان اجتماعات کا انعقاد قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن رہنماءخود تو گھر کے پرآسائش ماحول میں قرنطینہ ہیں جبکہ کارکنان اورعوام کو ذاتی سیاسی مفاد کے تحفظ کیلئے ایندھن کے طور پراستعمال کیاجارہا ہے، اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں