اسلام آباد (عکس آن لائن) کورونا کی عالمی وباء کے باعث چاول، ہارٹیکلچر اورگوشت کی برآمدات میں اضافہ کی توقع ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں چاول کی درآمدات میں 200 تا 300 ملین ڈالرز کا اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ چاول کی پیداوار بڑھنے کے باعث موتقع نہیں ہے بلکہ عالمی منڈی میں غذائی اجناس کی قیمت بڑھنے کے باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری مالی سال کے اختتام تک چاول کی ملکی برآمدات 2.2 ارب ڈالر تا 2.3 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شاہجہاں ملک نے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے قومی معیشت کی ترقی اور زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں مدد ملے گی۔