واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسلمانوں کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔
تمام حکومتی اور کمیونٹیز اس وقت کو اتحاد،پسماندہ طبقے کے افراد کی صحت اور تحفظ کو مدنظر رکھنے کے لیے استعمال کریں۔مائیک پومیو نے رمضان کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مقدس مہینہ پہلے ہی عالمی وبا کی وجہ سے مختلف صورت اختیار کر چکا ہے ایسے میں مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں چین کو نومبر ہی میں علم ہوگیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے الزام لگایا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کو اس معاملے سے آگاہ کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا۔مائیک پومپیو نے ووہان میں سب سے پہلے پائے گئے وائرس کا اصل سیمپل فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ کبھی بھی ڈبلیو ایچ او کے فنڈز کو بحال نہیں کرے گا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی بنیادی اصلاح کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت مطلوبہ نتائج حاصل دینے میں ناکام ہو رہا ہے تو ہم دنیا بھر کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک ڈھانچہ ، ایک شکل ، نظم و نسق کا نمونہ پیش کریں گے جو دراصل مطلوبہ مقاصد کو فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے ٹرمپ انتظامیہ کے الزامات کی تردید کی ہے۔