پنجاب حکومت

کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد پنجاب حکومت نے کون کون سے سیکٹرز کھولنے کی سفارش

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں واضح طور پر کمی آنے کے بعد اب 9 سیکٹرز کو کھولنے کیلئے سفارشات این سی او سی کو بھجوا دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کی کابینہ کمیٹی کورونا کا اجلاس ہوا جس دوران 9 مختلف سیکٹرز کھولنے کی سفارش کر دی گئی ہے ، سیکٹر کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی کے اجلاس میں دی جائے گی جبکہ سفارشات بھجوا دی گئیں ہیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، بزنس سینٹرز، سیاحتی مقامات، سینما ، تھیٹرز ، سپورٹس کلب اور پارکس کو کھولنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں