لاہور (عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش اسپرے کرنے والی خصوصی گاڑی دی مسٹ کوئین میدا ن میں آگئی، گاڑی کی تیاری پر صرف پونے دو لاکھ روپے لاگت آئی،وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے اسپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بزدار حکومت کے عملی اقدامات جاری ہے،
محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے اسپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی ہے،جراثیم کش اسپرے کے لئے دی مسٹ کوئین نامی گاڑی کی تیاری پر صرف پونے دو لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے اسپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا،وزیراعلی نے مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ دی مسٹ کوئیں گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی چار سو پچپن لوکل گورنمنٹ کو فراہم کی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں لاہور کے لئے آٹھ دی مسٹ کوئین گاڑیاں تیارکی گئی ہیں،
جس کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جراثیم کش اسپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے،لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اشتراک سے اسپرے کیا جار ہا ہے،ہم عوام کو کورونا جیسے عفریت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور کورونا وبا کا پھیلاو¿ روکنے کے لئے ہر ضروری ممکن اقدام کر رہے ہیں۔