انجیلا مرکل

کورونا وبا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ، جرمن چانسلر

برسلز (عکس آن لائن) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور

سے گزر رہے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے یورپی یونین کمیشن کے

صدر ارسولا وون در لیین سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ ہم کورونا وبا کی بنا پر ملکی تاریخ کے کٹھن ترین دور

سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تا حال منظر عام سے غائب نہیں ہوا تا ہم ، ہم نے اس وائرس کے ساتھ زیادہ بہتر

طریقے سے زندگی گزارنے کو سمجھ لیا گیا ہے۔انجیلا نے کہاکہ ہم تاریخ ِ یورپ میں سب سے مشکل دور سے گزرنے سے آگاہ ہیں،

اس حقیقت کا مشاہدہ اقتصادی اعداد و شمار سے ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے یونین کی عبوری صدارت کو سنبھالنے کے

بعد کووڈ۔19 بحران سے کس طریقے سے نمٹنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا گیا ہے۔یورپی یونین کمیشن کے صدر لیین نے

اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ جرمنی نے یونین کی صدارت کو ایک انتہائی نازک دور میں سنبھالا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اقتصادی نتائج کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے تیار کردہ ریسکیو پیکیج

کے ذریعے مستقل کے بجٹ کی یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی قومی اسمبلیوں کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہو گی،

ہم وقت کے خلاف سخت مقابلہ کر رہے ہیں، ہر گزرتے دن لوگ اپنا روز گار کھوتے جا رہے ہیں،

فرمیں ڈوب رہی ہیں اور ملکی معیشتیں کمزور پڑتی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں