وزیراعظم

کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے، برطانوی وزیراعظم

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاوننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پائے جانے والی احساس محرومی لوگوں کی صحت پر طویل عرصے تک بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد سوا لاکھ سے بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں