لاہور( عکس آن لائن) لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میںاضافہ کیا جائے ۔اور اس کی آخری تاریخ 8دسمبر سے بڑھا اس میں ڈیڑھ ماہ کا اضافہ کیا جائے کیونکہ کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور تاجر برادری بروقت اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواسکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سیاسی بے یقینی اور کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء نے تجارتی سرگرمیوں کو سست کردیا ہے اور ٹیکس ریٹرنز کی بڑی تعداد اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہیں کرواسکے اس لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے مدت میں اضافے سے ٹیکس رٹرنز کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور تاجر و صنعتکار برادری کو بھی بروقت گوشوارے جمع کروانے میں آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈ یا
- چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیر اعظم
- اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور تھا ئی لینڈ نے ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر
- غزہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے، سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں،چین