لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے، معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے، پنجاب حکومت امتناع وباء آرڈیننس متعارف کراچکی ہے،
آرڈیننس کا مقصد وباءکے دوران حکومتی اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے امتناع وبا آرڈیننس کا اجراءکیا، ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔