اسلام آباد(عکس آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ 5 اپریل تک بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ نے صدر پیپس کی حیثیت سے پیپس کے دفاتر بھی پانچ اپریل تک بند کر دئیے۔صادق سنجرانی کے مطابق دفاتر بند کرنے کا مقصد نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بروقت تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔