کورونا وائرس

کورونا وائرس کی وباء کے باعث 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 19 افراد جاںبحق

سرگودھا( عکس آن لائن)کورونا وائرس کی وباء کے باعث 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 19 افراد جاںبحق اور 777 نئے کیس سامنے آ گئے اور اب جانبحق کورونا مریضوں کی تعداد 4203 تک پہنچ گئی ۔زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ این آر او کے لئے دربدرہوچکا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے عناصرگھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کیرسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اوررہے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری اورکنیزیں ہوس اقتدار میں ماری ماری پھر رہی ہیں۔سندھ کا خود ساختہ شہزادہ اپنی راہ الگ کرچکا ہے’مولانایادرکھیں کہ راجکماری اورشہزادہ ان سے ایک بار پھر ہاتھ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم الٹی بھی ہوجائے تو بھی انہیں این آر او نہیں ملے گا۔لوٹ مار کا حساب ہوکر رہے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ استعفوں اورلانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے کورونا پھیلانے والے یہ عناصر عوام میں ساکھ کھو چکے ہیںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 42ہزار835 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے777نئے کیس سامنے آئے۔اور 19افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد4203 ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں