لندن (عکس آن لائن)یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشہ پیش نظر برطانیہ میں کورونا وائرس کی علامات والے افراد کے لیے سیلف آئیسولیشن کا دورانیہ 7 روز سے بڑھا کر 10 روز کیا جائیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کی علامات جیسے مسلسل کھانسی، تیز بخار یا چکھنے یا سونگھنے کی حس ختم ہو جانے والے افراد کے لیے ایک ہفتے تک سیلف آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر یہ دورانیہ 7 سے 10 روز تک بڑھایا جا رہا ہے جس کا اعلان برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کریں گے۔
کورونا کے حالیہ قواعد و ضوابط کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے شخص کو 7 روز کے لیے سیلف آئیسولیشن اور گھر کے دیگر افراد کو 14 روز کے لیے سیلف آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزراء قرنطینہ میں قیام کا دورانیہ کم کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ قرنطینہ اور سیلف آئیسولیشن کا دورانیہ 10 روز تک کیا جا سکتا ہے۔