کورونا وائرس

کورونا وائرس ڈبوں اور دیگر اشیاء پرکئی گھنٹے تک موجود رہتا ہے، جدید تحقیق

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے معروف طبعی جریدے ، انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کئی گھنٹوں سے ڈبوں اور دیگر اشیاء کی سطح پر موجود رہتا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی صحت کے ادارے نے ایک تحقیق کے بعد کورونا وائرس کے استحکام کے بارے میں اہم معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس ہوا میں 3گھنٹے ، تانبے پر4 گھنٹے ، کارڈ بورڈ پر 24 گھنٹے ، پلاسٹک اور سٹیل پر 2 سے 3 دن تک مستحکم رہ سکتا ہے۔این آئی ایچ کے سائنس دانوں کے علاوہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز ، کیلیفورنیا یونیورسٹی ، لاس اینجلس ، اور پرنسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ طور پر کی گئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انفلوئنزا اور دیگر سانس کے وائرسوں کی طرح احتیاطی تدابیر استعمال کریں ،

بشمول بیمار لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کرٰیں۔ آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں ۔ جب لوگ بیمار ہوں تو گھر میں رہیں، کھانستے ہوئے منہ کے آگے ٹشو رکھیں اور بار بار چھونے والی اشیاء اور سطحوں کی صفائی اور جراثیم کشی کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں