تہران(عکس آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دہشتگردی کی روک تھام کی طرح مزید علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قوم، نسل اور مذہب کے درمیان فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے مزید علاقائی تعاون جیسے بیماریوں کی کنٹرول اور روک تھام کے مشترکہ مرکز قائم کرنے کیلئے امیدوار ہے وہ بات جس کو اب تک نظرانداز کیا گیا تھا۔واضح ر ہے کہ اب تک دنیا میں 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 700 افراد سے زیادہ افرادجاں بحق ہوگئے