اسلام آباد(عکس آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا وائرس کے باعث اپنے طے شدہ سیاسی جلسے منسوخ کر دیے ہیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅں کی تدابیر سے اگاہ کریں۔