نارووال (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کنفیوزڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی IMF کے پاس جانا ہے یا نہیں، حکومت کے 2 قدم آگے اور 4 قدم پیچھےنے معیشت کا کباڑہ کردیا-احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 3 ماہ سے یہ فیصلہ نہ کرسکی لاک ڈاون کیا ہوتا ہے کیسے کرنا ہے؟ سب کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا- انہیں سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔