لاہور(عکس آن لائن) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، صورتحال دیکھ کر اسکولز دوبارہ کھونے کا فیصلہ کریں گے۔ مراد راس نے کہا کہ جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کرلے۔ ہم پر کوئی دبا ونہیں اور نہ ہی کوئی دبا وڈال سکتا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 7 اضلاع میں اسکولز بند کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز کو رجسٹر کرنے کے لیے پہلے رشوتیں دینی پڑتی تھیں۔ اسکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔ 50ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کے باوجود صوبے بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ