چوہدری محمدسرور

کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں،چوہدری محمدسرور

لاہور (عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والے خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں۔ ماسک سمیت دیگر حفاظتی اقدامات نہ کر نا اپنی جان سے دشمنی ہے ۔کورونا کا شکار ہونا ہے یا اس سے بچنا ہے فیصلہ ہر فرد کے ہاتھ میں ہے۔

کورونا گلی محلوں میں پھیل رہا ہے بچاﺅ صرف احتیاط سے ممکن ہے۔وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ،حکومتی امور اور کورونا سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کی بھی اپیل کی ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے ایس اوپیز میں لاپروائی سے کورونا پھربے قابو ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کورونا کا چیلنج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کوہے ان حالات میں اگر کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جائے گا تو یہ ملک وقوم کے تباہ کن ہوگااس لیے حکومت نے جو بھی ایس اوپیز جاری کیے ہیں ان پرسو فیصد عمل ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا گلی محلوں میں پھیل رہا ہے بچا ﺅ صرف احتیاط سے ممکن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور بر طانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ایس اوپیز پر عمل لازم ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم وزیر اعظم عمران خان کا تاریخ ساز منصوبہ ہے اور انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف سے پہلے کسی حکومت نے پاکستان میں بے گھر افراد کے لیے نہیں سوچا۔

گورنر نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں مکمل شفاف طریقے سے بلاتفر یق ہرایک کو اپنا گھر ملے گا۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں مکمل شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کے لیے ہر پاکستانی کو ایس اوپیز پر عمل کر نا ہوگااور ہم سب نے ملکر ایک بار پھر کورونا کو شکست دینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں