لاہور (عکس آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا کے پیش نظر صوبے میں لاک ڈاون میں 7 روز کے لیے مزید توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔
جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاون رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاو کےلئے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔