اقوام متحدہ

کوروناوائرس، سیاحت کے شعبے میں 2.4 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتاہے،اقوام متحدہ

نیویارک( عکس آن لائن)اقوام متحد ہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کیسبب گذشتہ سال سیاب تک سیاحت کے شعبے میں2.4 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادایورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی رپورٹ میں کہاگیاکہ گذشتہ سال سیاحت اور اس سے متعلقہ شعبوں کو کورونا سے2.4 ٹریلین ڈالر کانقصان ہوا ہے۔کورونا ویکسین کی صحیح طریقے سے تقسیم نہ ہوئی تو رواں سال بھی کورونا کے سبب سیاحتی شعبے میں 1.7سے 2.4 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

غریب ممالک میں کوروناویکسی نیشن کی کمی کو سیاحت کو ہونے والے نقصان کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت سے لاکھوں افراد کا روزگار جڑاہے جبکہ ویکسی نیشن بڑھا کر سیاحت کی محفوظ بحالی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں