اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی ممبر نعرے نہیں لگا سکتا، پلے کارڈز نہیں لہرا سکتا۔
اجلا س کے دور ان انہوں نے کہا کہ یہ رول ہے آپ کو یاد دہانی کرانا ضروری تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی بات کے جواب میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی نعرے بازی جاری رہی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں اطراف میں آئین اور قانون کے ماہر بیٹھے ہیں، س ایوان کا ایک ڈیکورم ہے، اس کو ملحوظ خاطر رکھیں۔