ریحام خان

کوئی غلط کام نہیں شریعت کے مطابق نکاح کیا ہے،ریحام خان کا ناقدین کو جواب

واشنگٹن (عکس آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ر یحام خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں شریعت کے مطابق نکاح کیا ہے۔ایک انٹرویومیں ریحام خان نے کہا کہ خواہش تھی شادی سادگی سے ہو،شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کرسکتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ تنقید کرنے والوں بے چاروں کا کام ہی یہی ہوتا ہے، شریعت کے مطابق نکاح کیا،

اگر کوئی اب بھی تنقید کرتا ہیں تو اس کا مطلب ان لوگوں کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کی نہ پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب کروں گی،میں نے زندگی اپنی اصولوں کے مطابق گزرانی ہے۔ریحام خان نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ خواہش تھی کہ شادی سادگی سے ہو۔

میں چاہتی ہوں کہ لوگ سمجھے کہ شادی کو اتنی مشکل نہ بنائی جائے۔شوہر مرزا بلال سے متعلق کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ پہلی دفعہ ملاقات ایک یونیورسٹی وزٹ کے دوران ہوا تھا۔ کافی چیزیں کامن ہے مگر مستقل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، باقی اللہ کی مرضی ہے کب کیا ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں