بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے لاک ہیڈ مارٹن کے اداروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تائیوان علاقے میں امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت سے ایک چین کے اصول اور تین چین امریکا مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی ہے۔
ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی بھی ملک ، ادارہ یا فرد بھاری قیمت ادا کیے بغیر تائیوان کے مسئلے کی سرخ لکیر سے گزرنے کا نہ سوچے۔