ندیم عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کرسامنا کریگی۔ ندیم عمر

کراچی(عکس آن لائن)پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کر اس کا سامنا کرے گی۔پی اسی ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نجی نیوز سے گفتگو کے دوران اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پاکستان سپر لیگ میں تیاری سے متعلق کہا ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کھیلنے کے لیے بھر پور تیار ہے، کوئی بھی ٹیم ایک دوسرے کو ہلکا نہیں لے سکتی۔ندیم عمر نے کہا کہ اس دفعہ ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں،

پی ایس ایل سے ملک میں نیا ٹیلنٹ ابھر کا سامنے ا?رہا ہے، کوئٹہ کی جانب سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے ائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو بھرپور جذبے سے کھیلنا ہوگا، کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں