کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پروٹیز بیٹسمین فاف ڈوپلیسی واپس چلے گئے

لاہور(عکس آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پروٹیز بیٹسمین فاف ڈوپلیسی واپس چلے گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پروٹیز بیٹسمین پشاورزلمی سے میچ میں بائونڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے، طبیعت نہ سنبھلنے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا، ان کی جگہ صائم ایوب کو بطور کنکشن متبادل میدان میں اتارا گیا تھا،

ڈوپلیسی کی تھوڑی یادداشت بھی متاثر ہوئی تھی، وہ بدھ کی شب یواے ای سے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ رواں سیزن میں پروٹیز بیٹسمین کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی، انھوں نے 5میچز میں 76رنز ہی بنائے،اس دوران سب سے بڑی اننگز 37رنزکی کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں