کوئٹہ (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اتوار کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ عدالتی میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت پہنچے، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر