ڈربی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کم عمر ی میں انجری سے چھٹکارا دلانے اور مجھے متحرک رکھنے میں سارا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے،
والدہ کو کرکٹ کا علم نہیں تھا لیکن انہیں بس یہ پتہ تھا کہ میں بیمار ہوں اور کھیل نہیں سکتا۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کم عمر میں انجری کا شکار ہونا میرے لیے مشکل ترین وقت تھا، پی ایس ایل اور ایمرجنگ ایشیا کپ سے باہر ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انجری کے دور سے نکالنے کا سارا کریڈٹ میری مرحومہ والدہ کو جاتا ہے۔والدہ نے کہا کہ ہمت نہ ہارو، نیت صاف اور اللہ پر یقین رکھو، میں نے والدہ کی بات پرعمل کیا، صحت یاب ہوا اور ٹیسٹ کرکٹر بن گیا۔نسیم شاہ نے بتایا کہ میں اب خودکو مثبت رکھتا ہوں اورمضبوط ہو رہا ہوں