ترکی

کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کی امریکی فہرست کو ترکی نے بھی مسترد کردیا

انقرہ ( عکس آن لائن)ترکی نے شام میں کرد عسکریت پسندوں کی امریکی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکا پر دوہرے معیار اور منافقت کا الزام لگایاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں شام میں کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کرنے والی تنظیموں کو آپریشنل، سامان اور مالی مدد فراہم کرنے پر انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس دعوے کو مسترد کردیا اور اس کا ریکارڈ صاف ہے۔

بیان میں واشنگٹن پر دوہرے معیار اور منافقت کا بھی الزام لگایا گیا ہے اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کی امریکی حمایت کی طرف اشارہ کیا۔اس میں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے تحت کم عمر سپاہیوں کی بھرتی اور ان کے استحصال کا بتایا گیا ہے۔ترکی کا کہنا تھا کہ شامی کرد عسکریت پسند جنہوں نے شدت پسند داعش گروپ کا مقابلہ کرنے والی ایس ڈی ایف کی مدد کی تھی، ان کا تعلق ان کرد جنگجوئوں سے تھا جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترکی کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں