کمیونیکیشن ڈویژن

کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے17کروڑ 69 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک17کروڑ 69 لاکھ 33 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں،

حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 46 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 70 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کاؤنٹ پروگرام کے لئے 93 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں