کمیونسٹ پارٹی آف چائنا

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے جمعرات کے روز ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس 15 سے 18 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔