بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات کے لئے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا تاکہ اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کےحوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے پر آراء اور تجاویز کو حاصل کیا جائے۔
سمپوزیم میں چائنیز گو مین تانگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی جمہوری لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چین کی جمہوری قومی تعمیر کی ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، جمہوریت کے فروغ کی چینی ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی کسانوں اور مزدوروں کی جمہوری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، چینی چی کونگ تانگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، جیوسان سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، تائیوان ڈیموکریٹک سیلف گورنمنٹ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے چیئرمین اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں نے خطاب کیا۔انہوں نےاصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کےحوالے سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے مسودہ قرارداد سے مکمل اتفاق کیا اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے کے بارے میں آراء اور تجاویز پیش کیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم تقریر کی ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے سی پی سی کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے انعقاد اور اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہری کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر جو فیصلہ اور بندوبست کیا ، اس کا مقصد دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے لئے مضبوط تحریک اور ادارہ جاتی ضمانت فراہم کرنا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا اور اتفاق رائے بڑھانا ہوگا۔ اصلاحات میں ہمیں منصوبہ بندی اور اس پر مکمل عمل درآمد کو اہمیت دینی چاہیے۔