بیجنگ (عکس آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس اتوار کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان،مرکزی سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اورمرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا۔شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد اہم خطاب کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق کل رکنی اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے 203 ارکان اور ۱۶۸ آلٹنیٹ ارکان شریک تھے۔مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے ارکان بھی اجلاس میں حاضر ہوئے۔
مرکزی سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی نامزدگی کے مطابق،کل رکنی اجلاس میں مرکزی سیکٹرٹریٹ کے ارکان کی منظوری دی گئی،مرکزی فوجی کمیشن کے ارکان کا فیصلہ کیا گیا،بیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے پہلے کل رکنی اجلاس میں منتخب ہونے والے سیکرٹری ،نائب سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کی منظوری دی گئی۔