کوہاٹ(نمائندہ عکس آن لائن)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سیدجبارشاہ کی جانب سے سال 2019میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ٹریفک چیکنگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس ٹریفک وارڈنزاورمحکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اس حوالے سے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری عبدالہادی چترالی اور سپرٹنڈنٹ شوکت زمان نے تمام پولیس ٹریفک وارڈنزجس میں انچارج عرب جان،محبت خانMMPI، سپرٹنڈنٹ شوکت زمان،عباس علی،عقل خان،طاہر نقاش،عارف خان،شاہد خان،عاطف خان،اکبر خان،عارف خان اور عزیزخان میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے
خصوصی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری عبدالہادی چترالی نے تمام پولیس ٹریفک وارڈنزاورریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سٹاف اور پولیس ٹریفک وارڈنز کی محنت کا صلہ ہے جو آج ان کو انعامات کی صورت میں مل رہا ہے سیکرٹری عبدالہادی نے بتایا کہ ہم لوکل پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈیکوریشن،اضافی جنگلوں،غیر اخلاقی تحریروں ،پریشر ہارن ،کالے شیشوں ،اورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی مددسے کاروائی کرتے ہیں اور آر ٹی اے کوہاٹ صوبے بھر میں ریونیو ہدف کے حصول میں سر فہرست ہے