لاہور(عکس آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ بادامی باغ اور دیگر مارکیٹوں میں انتہائی کمزور موبائل سگنلز کے سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے اور سیلولرکمپنیوں کو یہ مسئلہ فورا حل کرنے کی ہدایت کرے۔ تاجروں اور سیلولرکمپنی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ فرسودہ ٹیکنالوجی اور عدم توجہی کی وجہ سے بادامی باغ اور دیگر مارکیٹوں میں موبائل سگنلز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ موبائل فون کاروباری شعبے کے لیے ناگزیر بن چکا ہے لہذا کمزور سگنلز کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلولر کمپنیاں صارفین سے اربوں روپے حاصل کررہی ہیں ، جوابا بہترین خدمات مہیا کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے اور بادامی باغ سمیت دیگر مارکیٹوں میں موبائل سگنلز کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کی جانب سے چینی کاروباری اداروں کی تحقیقات کے یورپی یونین کے طریقہ کار پر تحفظات
- چین چاڈ کو اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے کو سراہتا ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین کا شام سے انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ
- شی زانگ میں زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے،چینی وزارت خارجہ
- چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو ملٹری انٹرپرائز لسٹ میں شامل کر نے کی مذ مت