کمالیہ

کمالیہ:سبزی منڈی روڈ پر سیوریج لائین بند ہونے سے گٹروں کا ابلتا پانی، اہل علاقہ کے لیے جینا محال ہو گیا

کمالیہ ( نمائندہ عکس آن لائن)سبزی منڈی روڈ پر سیوریج لائین بند ہونے سے گٹروں کا ابلتا پانی سڑکوں پر کئی روز سے کھڑا ہے ہم نے کئی بار ٹی ایم اے اوراسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر نا جانے عمل درآمد کیوں نہیں ہو پارہا وہاں کے رہنے والے مکین بھی کسی عذاب سے کم نہیں زندگی گزار رہے مکانات بھی تباہ ہو رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے صدر و صدر انجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ چوہدری محمد رفیق (بگا)نے سئینر نائب صدر پریس کلب کمالیہ محمد نعیم خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی روڈ شہر کا واحد نزدیکی راستہ ہے جہاں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پی ایس ٹی کالج کمالیہ واقع ہے اور اسی راستہ سے شہری اور طلبہ طالبات کا گزر ہوتا ہے سب سے بڑھ کر سبزی منڈی واقع ہے جہاں پر روزانہ لاکھوں کروڑوں روپے کا کارو بار ہوتا ہے اور لوگوں کو گزرنے میں اتنی دشواری ہے کہ کئی بار لوگ گزرتے ہوئے گر پڑے کیونکہ سیوریج لائن کا گندا پانی دریا کی مانند کھڑا ہوتا ہے پیدل چلنے والوں کو تو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ نمازیوں کو مسجد میں جاتے وقت بہت مشکلات پیش آتی ہیں انجمن سبزی منڈی والے مارکیٹ کمیٹی والوں لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں مگر وہ بھی اس پر عمل درآمد نہیں کروا رہے انہوں مذید کہا کہ اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی اور سیوریج لائینیں تبدیل نہ کی گئیں تو سبزی منڈی والے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور پھر انجمن تاجران بھی اس احتجاج میں مکمل ساتھ ہو گی اور کلمہ چوک میں ہم احتجاجی دھرنا بھی دے سکتے ہیں لہذا ہماری کمیشنر فیصل آّباد اور ڈپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید سے گزارش ہے کہ وہ کمالیہ سبزی منڈی کی ٹوٹی پھوٹی اور پرانی سیورج لاینیں فوری تبدیل کریں اور نئی سڑک کی بھی تعمیر جلد کی جائے تا کہ اس عذاب سے وہاں کے مکینوں، سبزی منڈی والوں ،ہسپتال لیکر جانے والے مریضوں کے لواحقین، اور کالج جانے والے طلباءطالبات کو چھٹکارا مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں