کمالیہ ( نمائندہ عکس آن لائن ) ثقافتی سرگرمیاں ملک کے مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔ کیونکہ کسی بھی خطے یا قوم کی پہچان اس کی ثقافتی ہم آہنگی سے ہوتی ہے۔
اور ثقافت ہماری روزمرہ زندگی کی راہوں کو متعین کرتی ہے اور ہم ان راہوں پہ چلتے ہوئے اسے شعوری طور پر محسوس نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سال نو 2021کی آمد پر کیک کاٹنے اور نئے عہدیداروں کی نامزدگی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ماڈل اداکارہ ، گلوکارہ صونم صنم اور معروف سماجی رہنما قیصر ظفر کو نائب صدر آرٹس و کلچر نامزدکیا گیا۔ تقریب سے مہمان گرامی پاسٹر وحیدقادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا سال ہمیں اس بات کی خبر دیتا ہے کہ زندگی میں مزید احتیاط برتی جائے اور اپنی سابقہ کو تاہیوں سے توبہ کی جائے۔
اصل بات وقت کا صحیح استعمال ہے۔ ان کا ازالہ کر کے خود کو اچھا پاکستانی اور محب وطن بنانے کی کوشش کریں۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل سیکریٹری صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر افتخار انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کی رہنمائی اور کردار سازی کے لئے موثر اقدامات کی عصر حاضر میں اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ نوجوان طبقہ میں بالخصوص محرومیوں کے شکار ترقی اور خوشحالی کے راستے نہ نظر آنے کی وجہ سے نا امید کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ آج کے اس پر آشوب چشم دور میں نوجوان نسل کی کردار سازی کے لئے نوجوانوں میں فکری سوچ، دانشوری ، جستجو، جدو جہد جیسی صفات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ نوجوان نسل میں شعوری ، بیداری اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کررہی ہے