قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے مڈھوں اور موجود گڑوں کی سوئی ہوئی سنڈیوں کی تلفی کے لئے کمادکی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کماد کی فصل کی کٹائی کرتے وقت گنے کوزمین کی سطح سے آدھا انچ گہرا کاٹاجائے کیونکہ اس سے زیرزمین پڑی آنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھوٹ سکتی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصو راحمدنویدامجدنےبتایا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے عمل کومدنظررکھ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پہلے ستمبرکاشتہ مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام برداشت کریں اس کے بعددرمیانی اوردیر سے پکنے والی اقسام برداشت کی جائیں۔
انہو ں نے کہا کہ چوہے کے حملے اور گرنے کی صورت میں متاثر ہ فصل کو پہلے کاٹا جائے اور گنے کی کٹائی سے کم ازکم 25 سے30دن قبل آبپاشی کا سلسلہ بھی بندکردیاجائے۔