کماد

کمادکی فصل کا کورے کے شدیدحملے کی صورت میں وزن کم ہوجاتاہے ، ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کمادکی فصل کا کورے کے شدیدحملے کی صورت میں وزن کم ہوجاتاہے اور گنے کے رس کا وزن کم ہوجاتاہےکورے کی وجہ سے کمادکے بڈز(آنکھیں)بھی متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے آئندہ فصل کے بیج میں کمی واقع ہوتی ہے لہذاکماد کے کاشتکار بیج کی تیارکی گئی فصل کو کورے سے بچانے کیلئے آبپاشی کریں۔مزیدبراں کورے کے دنوں میں گوڈی سے اجتناب کریں۔

انہوں بتایا کہ صوبہ پنجاب میں آلو کی پیداوار تقریبا 4.4ملین ٹن ہوتی ہے آلوکی فصل کا کورے اور سردی سے شدیدمتاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے شدیدکورے کی صورت میں آلو کی فصل کے پتوں کے کنارے کالے ہونے شروع ہوجاتے ہیںآلوکے کاشتکار محکمہ موسمیات کی پشین گوئی کوغور سے سنیں اور کورے کی راتوں کو ہلکی آبپاشی کریں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریںٹماٹرمرچ اور بینگن کی نرسریاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں