وزیراعظم

کلائمٹ چینج سے متاثر ممالک کے لیے فنڈ کا قیام، وزیر اعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی ترقی کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمن اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں