اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں، تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں،
کشمیر کے الیکشن بعد ملک کے سیاسی حالات مزید بہتر ہوں گے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، قومی مفاد میں حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔