کشمیر کی آزادی

کشمیر کی آزادی خطے میں امن و استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ عقیل آزاد

عالمی برادری سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امان اللہ ملک

( عکس آن لائن )پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عقیل آزاد،امان اللہ ملک، محمد عمران، عاطف ستی ودیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہر فورم پر حق خود ارادیت تک سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گئی۔قابض افواج اور ریاستی قید و بند ہتھکڑیوں اور شہادتوں سے کشمیر کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تنازع کشمیر کے تصفیے سے متعلق منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کروایا جائے۔انہیں حق خود ارادیت کے آزادانہ استعمال کی فوری اجازت دی جائے۔عرصہ دراز سے کشمیر میں لاک ڈاؤن کوفوری ختم کیا جائے۔کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں