امریکی محکمہ خارجہ

کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا

واشنگٹن ( عکس آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر ہے۔ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا۔امریکی حکام نے پاکستان اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سیاسی اور معاشی حالات کو بحال ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں