علی امین گنڈاپور

کشمیر سے متعلق عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ 71سال قبل پاس کی گئی قرارداد پر عمل کرائے، کشمیریوں پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے،

مسئلہ کشمیر کو بھارت خودسلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔کشمیروں کے یوم قراردادحق خودارادیت سے متعلق جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین ایجنڈے پر پرانے حل طلب مسائل میں سے ہے، مسلئے کے حل میں ناکامی اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بھارت ہندو انتہاپسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے عالمی عدم توجہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں