علی امین گنڈاپور

کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جرات مندانہ جد وجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے آباء واجداد کی طرح پرْ عزم ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 5 اگست کو قابل مذمت اقدامات اٹھائے، بھارت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیرکے طورپر کشمیریوں کے حقوق کی آوازدْنیا بھر میں بلند کررہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کے وژن اور پالیسی کے عکاس ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں