ہمایوں اختر خان

کشمیریوں نے اپنی خون کی قربانی دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے’ ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے ،کشمیریوںنے اپنی خون کی قربانی دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے ،پاکستانی قوم ان کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے جاری بد ترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد اور ان کے نظریے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا سکا ،

ان شا اللہ ایک دن کشمیریوں کی کشمیریوں کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے اور جب تک کشمیری آزادی کا حق حاصل نہیں کر لیتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں