شاہد آفریدی

کسی کو پاکستان ،پاکستان کی کرکٹ اور پی ایس ایل کو داغدار کرنے کا کوئی حق نہیں’ انضما م الحق، شاہد آفریدی

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان ،پاکستان کی کرکٹ اور پی ایس ایل کو داغدار کرنے کا کوئی حق نہیں،پی سی بی کو جیمز فالکنز کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں اس کے قانون کا پابند ہوتا ہے ۔ پی سی بی کو جیمز فالکنز کے معاملے میں سختی سے ایکشن لینا چاہیے ۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔ آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں