محمد میاں سومرو

کسی کو این آر او نہیں دیا، آئندہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں مذید کمی آئے گی ، محمد میاں سومرو

حیدرآباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا، مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی۔ چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئی پبلک کریں گے،

ہفتہ کوقاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئی پبلک کریں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ساتھ ہیں سائیڈلائن نہیں ہیں آئندہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں مذید کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 140اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دینا قانون میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں