عائشہ عمر

کسی فلم کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ اس کے ٹریلر سے نہیں لگایا جا سکتا، عائشہ عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ عائشہ عمر نے فلم’’کاف کنگنا‘‘ کے ٹریلر پر شائقین کے ردعمل میں کہا ہے کہ کسی فلم کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ اس کے ٹریلر سے نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم فلم کے ٹریلر کے ردعمل کے باوجود فلم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض فلموں کے ٹریلر اتنے بہترین ہونے کے باوجود فلم دیکھنے کے بعد مایوسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے شائقین کو فلم کی ریلیز کے انتطار کا مشورہ دیا اور کہا کہ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اس کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ کرنے کی بجائے پوری فلم دیکھیں۔ فلم25اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں