غلام محی الدین

کسی حکومت کا وعدہ وفا نہیں ہوا، ہمیں اپنے دل سے حکومتی سرپرستی کا خیال نکال دینا چاہیے ‘ غلام محی الدین

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہم نے فلم انڈسٹری کی وہ رونقیں دیکھی ہیں جب دن اور رات کا پتہ نہیں چلتا تھا اور بیک وقت چار سے پانچ فلموں کی شوٹنگ چل رہی ہوتی تھی ،اب ویران سٹوڈیوز دیکھ کر افسردہ ہوجا تاہوں او ردل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ کاش وہ وقت دوبارہ آ جائے ۔ ایک انٹرویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ جس وقت میں ہم کام کر رہے تھے اس وقت اداکاروں کے ساتھ ہنر مندوں کے پاس بھی وقت نہیں ہوتا تھا ۔فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد چہل پہل کی جگہ سناٹے نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میں اب بھی مایوس نہیں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا جب ہماری فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے رہے گی ۔سینئراداکاروں ،ہدیتکاروں اورپروڈیوسروں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ہمیں اپنے دل سے حکومتی سرپرستی کا خیال نکال دینا چاہیے کیونکہ یہاں کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوابلکہ ہمیں اپنے بل بوتے پر انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں