اسلام آباد (عکس آن لائن) ٹی وی اداکار و گلوکار جنید خان نے کہا کہ ان کا کسی بھی اداکار سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر کوئی کسی سے آگے نکلنے کی دوڑ میں ہے لیکن ان کا کسی سے کوئی بھی مقابلہ نہیں ہے نہ ہی وہ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا اداکاری ان کے لئے کاروبار نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس فیلڈ میں پیسہ کمانے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ وہ ایک سفر میں ہے جہاں وہ خود کو تلاش کر رہے ہیں اور اپنی اداکاری اور گلوکاری کے ذریعے خود کو منوانا چاہتے ہیں۔جنید خان پہلی بار فلم ’’دل کہے جدھر‘‘ میں اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔